Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں

ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں

بھیمگل میں نئے منڈل اور دفاتر کی افتتاحی تقریب سے رکن اسمبلی پرشانت ریڈی کا خطاب

بھیمگل ۔/11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موڑ تاڑ منڈل 18 مواضعات پر مشتمل تھا اب ایرگٹلہ موضع کو منڈل بنایا گیا جس میں تڑپکل ، دومنچدنہ ، گمرریال ، بنڈپورہ تالہ رام پور پورت میں چھ مواضعات ہوں گے ۔ دسرہ تہوار کے موقع پر نئے ضلعوں اور منڈلس کا افتتاح تقریب بڑے پیمانے پر منائی گئی ۔ جس میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے نئے منڈل آفس ایرگٹلہ کا ریونیو آفس کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر چھ مواضعات کی عوام نے جگہ جگہ خیرمقدم کرتے ہوئے گلپوشی اور آتشبازی کی ۔ بعد ازاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی بالکنڈہ و نائب صدرنشین مشن بھاگریتا مسٹر پرشانت ریڈی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کررہی ہیں  اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی فلاح و بہبودی کاموں کو روبعمل لارہی ہیں ۔ تلنگانہ میں 21 نئے اضلاع اور بلکنڈہ اسمبلی حلقہ میں تین منڈلس نئے قائم ہوئے ۔ جس میں عارضی طور پر ریونیو منڈل آفس گراما کمیٹی پلاننگ میں کاموں کا آغازہوگا اور لائبریری میں پولیس اسٹیشن عارضی طور پر ہوگی ۔تلنگانہ ریاست کا قیام ہوکر تین سالوں کا عرصہ ہوا مگر آج تلنگانہ ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی سے عوام کو کافی مشکلات پیش آئی ۔ ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی و مشن بھاگریتا نائب صدرنشین پرشانت ریڈی نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 50 دنوں سے ایرگٹلہ  کل جماعتی قائدین زنجیری بھوک ہڑتال پر تھے ۔ ایرگٹلہ کو منڈل کا درجہ ملنے پر ہڑتال کا اختتام ہوا ۔ زیڈ پی ٹی سی امتیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی پرشانت ریڈی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے حکومت سے کامیاب نمائندگی کی جس سے ایرگٹلہ منڈل کا قیام عمل میں آیا ۔ جس کے ہم مشکور ہیں ۔ اس پروگرام میں موڑ تاڑ منڈل پرجا پریشد صدرنشین چنیہ ، صدر منڈل ٹی آر ایس صدر ایلیا ، سرپنچ ایرگٹلہ وشنوی ، ایم پی ٹی سی ایرگٹلہ اجنیہ ، نائب صدر ضلع ٹی آر ایس پارٹی پودتیہ ، موڑتاڑ سینئر قائد محمد یوسف ، تالہ رامپور سوسائیٹی چیرمین چنیہ ریڈی ، منڈل کوآپشن ممبر عظمت علی ، تحصیلدار سوریا پرکاش و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT