Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کے ساتھ انصاف رسانی کو ملحوظ رکھے گی

ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کے ساتھ انصاف رسانی کو ملحوظ رکھے گی

ریاست میں مقیم ہر شخص تلنگانہ کا باشندہ ، مشیر حکومت تلنگانہ ڈی سرینواس کا بیان
حیدرآباد۔/15جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے مشیر ڈی سرینواس نے کہا کہ تلنگانہ حکومت تمام طبقات اور علاقوں کے ساتھ مساوی انصاف پر یقین رکھتی ہے اور سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے عوام کے ساتھ کوئی جانبداری نہیں کی جائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سرینواس نے کہا کہ تلنگانہ میں مقیم ہر شخص تلنگانہ کا باشندہ ہے اور انہیں دوسروں کی طرح مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں انہیں مساوی حصہ داری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے سیٹلرس کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے اور تلنگانہ میں مقیم تمام افراد تلنگانہ کے باشندے ہیں۔ ریاست کی تقسیم سے قبل مقامی اور غیر مقامی کا تصور تھا جو نئی ریاست کے قیام کے بعد ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے گریٹر حیدرآباد میں مقیم سیما آندھرائی عوام کو یقین دلایا کہ وہ اپوزیشن کے پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم اور دیگر جماعتیں علاقائی بنیاد پر عوام کو بانٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر انتخابات میں سیما آندھرائی باشندے ٹی آر ایس کی مکمل تائید کریں گے۔ پارٹی نے بھی سیٹلرس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے انتخاب میں کامیابی کے امکانات کو ترجیح دی گئی ہے اور سروے کے مطابق فہرست تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہ طور پر گریٹر حیدرآباد میں کامیابی کیلئے مساعی کریں۔

TOPPOPULARRECENT