Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت تمام وعدے پورے کریگی: وزیر زراعت

ٹی آر ایس حکومت تمام وعدے پورے کریگی: وزیر زراعت

حیدرآباد۔ 12 نومبر (این ایس ایس) وزیر زراعت پی سرینواس ریڈی نے آئندہ سال اپریل سے کسانوں کو 9 گھنٹے مفت برقی سربراہی کا تیقن دیا ہے۔ ورنگل ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مہم میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے کئی بہبودی اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ترقیاتی پروگرامس اور بہبودی اسکیمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار پی دیاکر کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت زرعی شعبہ کو 9 گھنٹے بلا وقفہ برقی سربراہی کا اپنا وعدہ یقینا پورا کرے گی۔ اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات کے لئے موزوں امیدوار بھی تلاش نہیں کرسکیں۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف اپوزیشن قائدین کے تبصروں کی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی فائدہ کیلئے رکیک ریمارکس کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی بہبود کیلئے پابند عہد ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ انتخابی منشور کے علاوہ بھی دیگر کئی اسکیمات پر عمل کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT