Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت سنگ بنیاد تک محدود نہیں

ٹی آر ایس حکومت سنگ بنیاد تک محدود نہیں

پراجیکٹس کی تکمیل پر بھی توجہ ۔ وزیر کمرشیل ٹیکسیس سرینواس یادو
حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت عوامی فلاح و بہبودی پروگراموں کو روبہ عمل لاتے ہوئے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے میں حکومت اہم رول ادا کررہی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت کے اہم فیصلوں کی وجہ سے آج حیدرآباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ میڈیا بات کرتے ہوئے وزیر کمرشیل ٹیکسیس سرینواس یادو نے یہ ادعا کیا اور بتایا کہ سابق حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات صرف سنگ بنیادوں تک محدود تھے ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنے ترقیاتی کاموں کیلئے صرف سنگ بنیاد تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کاموں کی انجام دہی کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیرالتواء آبپاشی پراجیکٹ کے ساتھ مختلف نئے پراجیکٹس کو مکمل کرنے پر ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر کمرشیل ٹیکسیس نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کی کارکردگی پر بات کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ انہوں نے بالخصوص تلگو دیشم پارٹی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں بیٹھ کر بات کرنے کے بجائے حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کا تلگو دیشم قائدین کو مشورہ دیا۔ مسٹر ٹی سرینواس یادو نے اپوزیشن جماعتوں کو برسراقتدار ٹی آر ایس کی زیرقیادت حکومت پر غیرضروری تنقیدوں کے طریقہ کار کو ختم کردینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ورنگل کے انتخابی نتیجہ سے سبق حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب کے تہواروں کو سرکاری طور پر منانے کا اعزاز صرف ٹی آر ایس زیرقیادت حکومت کو ہی حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT