Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت سے عوام مطمئن

ٹی آر ایس حکومت سے عوام مطمئن

شادنگر ۔ 18۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست بھر کی عوام کو ٹی آر ایس پارٹی کی حکومت پر پورا بھروسہ ہے ۔ اسی لئے تلنگانہ ریاست کے مختلف مقامات پر حاصل ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات اور بالخصوص گریٹر حیدرآباد انتخابات میں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو منہ توڑ جواب دیئے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی وزیر مصنوعات جوبلی کرشنا راؤ نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاؤز میں توقف کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات اور حال ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں قومی سیاسی لیڈر انتخابی مہم چلانے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا موقف صفر کے برابر رہا ۔ حالیہ انتخابات میں ٹی آر ایس کا موقف اس بات کا واضح ثبوت ہیکہ عوام ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار سے پوری طرح مطمئن ہیں جبکہ مرکز میں بی جے پی پارٹی اقتدار میں ہے اور ملک کی دیگر ریاستوں میں منعقدہ انتخابات کے باوجود بی جے پی کو عوام نے ہر جگہ مایوس کیا اور تلنگانہ کی حکومت سے عوام مطمئن ہونے کی وجہ سے عوام نے ہر مقام پر ٹی آر ایس پارٹی کو کامیابی دلائی ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کا عمل چھوڑ کر عملی کام پر توجہ دیں ۔ آنے والے دنوں میں تلنگانہ ریاست سے اپوزیشن جماعتوں کا پوری طرح صفایا یقینی قرار دیا ۔ حکومت کے عملی کام کی انجام دہی سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہورے ہیں اس موقع پر رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو ، ٹی آر ایس ضلع صدر شیوا کمار ، اندے باببا ، کے سوریہ پرکاش ، سید معظم علی عرف قمر بھائی ، محمد عبدالروف ، صابر باماس ، ایم ایس نٹراج ، وینکٹ رام ریڈی ، رام بل نائیک ، سوجی ون کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT