Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل سے بے پرواہ: وکرامارک

ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل سے بے پرواہ: وکرامارک

کریم نگر۔/22جون، ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر بھٹی وکرامارک نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی آر ایس نے محض انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے عوام سے بے شمار وعدے کئے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت موجودہ پراجکٹس کی از سر نو ڈیزائننگ کے نام پر رقم ہڑپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی تکالیف کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ مختلف پراجکٹس کے ذریعہ دولت بٹورنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسکام ہے۔ وکرامارک نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر ضلع میں تقریباً 50ہزار پارٹی کارکنوں کو متحرک کرے گی اور ریاستی حکومت کی مخالف عوام و مخالف کسان پالیسیوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT