Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے : چندرا ریڈی

ٹی آر ایس حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے : چندرا ریڈی

شمس آباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : چندرا ریڈی تلگو دیشم منڈل صدر نے پریس میٹ منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کو گمراہ کرتے ہوئے صرف بیانات اورا علانات کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت صرف اعلانات تک ہی محدود ہے ۔ پرانہیتا چیوڑلہ آبپاشی پراجکٹ پر ارکان اسمبلی ایک بیان دیتے ہیں تو وزیر ٹرانسپورٹ کا بیان دوسرا ہوتا ہے اور اب ٹی آر ایس ضلع صدر ناگیندر گوڑ کچھ دوسرا ہی بیان دے رہے ہیں ۔ اقتدار پر رہنے والی سیاسی پارٹی کے قائدین ہی الگ الگ بیانات دے رہے ہیں جس سے عوام خود پریشان ہیں کہ کس کا بیان درست ہے ۔ پرانہیتا چیوڑلہ آبپاشی پراجکٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کرتے ہوئے اس کا رخ میدک کی جانب کیا جارہا ہے ۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے دھرنا دیاگیا تو حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور تلگو دیشم اور کانگریس کے خلاف بیانات دے رہی ہے ۔ عوام خود حکومت کے جھوٹے بیانات اور اعلانات سے واقف ہوچکی ہے ۔ آئندہ انتخابات تک ٹی آر ایس کا صفایا ہوجائے گا۔ اس موقع پر گنیش گپتا ، گیانیشور یادو ، وینکٹیش گوڑ ، اجئے ، مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT