Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت میں بی سی طبقات ندارد

ٹی آر ایس حکومت میں بی سی طبقات ندارد

اقلیتوں کے لیے سب پلان تشکیل دینے کا مطالبہ ، اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے بی سی طبقات کو نظر انداز کرنے کا ٹی ار ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ بی سی طبقات اور اقلیتوں کے لیے فوری سب پلان تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں جیوتی راؤ پھولے کی 190 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے بی سی طبقات کو یکسر نظر انداز کردیا ۔ انتخابی منشور کے ذریعہ کئے گئے وعدوں میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے بی سی طبقات کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے 25 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ٹی ار ایس حکومت نے سال 2014-15 میں بی سی طبقات کے لیے بجٹ میں 2,022 کروڑ کی گنجائش فراہم کی ۔ 2015-16 کے بجٹ میں 2,172 کروڑ اور 2015-16 کے بجٹ 2,538 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تاہم ابھی تک بی سی طبقات کے لیے مختلف کردہ بجٹ میں 70 فیصد فنڈز خرچ نہیں کئے گئے ۔ گذشتہ 3 سال کے دوران جملہ 6,732 کروڑ روپئے بی سی طبقات کے لیے مختص کئے گئے ۔ لیکن تاحال 5 ہزار کروڑ روپئے بھی خرچ نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ آئندہ 2 سال میں 20 ہزار کروڑ روپئے حکومت کیسے خرچ کرے گی ۔ چیف منسٹر کے سی آر پر زور دیا کہ بی سی طبقات سے اس کی وضاحت کریں ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ چیف منسٹر نے ایس سی ایس ٹی طبقات کے طرز پر بی سی طبقات اور اقلیتوں کے لیے بھی سب پلان تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ تاہم 22 ماہ گذرنے کے باوجود اس پر ابھی تک کوئی عمل آوری نہیں کی گئی ۔ حالیہ بجٹ سیشن کے دوران چیف منسٹر کے سی آر نے اسمبلی اور کونسل میں 11 گھنٹوں تک بات چیت کی ہے ۔ مگر 10 منٹ بھی بی سی طبقات کی ترقی و بہبود پر بات نہیں کی ۔ انہوں نے بی سی طبقات کی ترقی و بہبود کے لیے جیوتی راؤ پھولے کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT