Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت میں مزید جنگل راج ہوگا : شراون کمار

ٹی آر ایس حکومت میں مزید جنگل راج ہوگا : شراون کمار

حیدرآباد /5 فروری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ اسے قانونی معلومات نہیں ہے ۔ قانون ساز اداروں کے ذریعہ قانون میں ترمیم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ڈی شراون کمار نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے جی او نمبر 207 کو دوبارہ لانے کیلئے آرڈیننس منظور کروانے کو جنگل راج کی سیاست قرار دیا ۔ بلدی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹی آر ایس حکومت میں مزید جنگل راج  ہوگا ۔ انہوں نے گاندھی بھون میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے تمام امیدوار ٹی آر ایس حکومت کے ’’ غلام ‘‘ بن گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT