Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت میں گینگسٹر نعیم جیسے سو افراد کی تیاری

ٹی آر ایس حکومت میں گینگسٹر نعیم جیسے سو افراد کی تیاری

کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کی چیف منسٹر پر تنقید
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن کانگریس پارٹی مسٹر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گینگسٹر نعیم کا انکاونٹر کروا کر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت نے ایک سو نعیم جیسے افراد کو تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کل بھونگیر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نعیم کے ساتھ تعلقات رکھنے والے کئی ایک اہم قائدین کو گرفتار نہ کیا جانا انتہائی شرمناک بات ہے ۔ انہوں نے نعیم انکاونٹر واقعہ کی مکمل تحقیقات سی بی آئی کے ذریعہ کروانے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ نعیم انکاونٹر واقعہ کی مکمل تحقیقات کروانے کے مطالبہ پر حکومت سے متعدد نمائندگیاں کی گئیں لیکن ان نمائندگیوں پر نہ ہی حکومت اور نہ ہی چیف منسٹر نے اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ مسٹر راجگوپال ریڈی نے وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی کو بھی اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ صرف بعض معمولی نوعیت کی افتتاحی تقاریب میں شرکت کرنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعیم انکاونٹر واقعہ پر خاموشی اختیار کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف حکومت کو سخت انتباہ دیا اور کہا کہ بہت جلد کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT