Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت نے خواتین کوکوئی مقام نہیں دیا

ٹی آر ایس حکومت نے خواتین کوکوئی مقام نہیں دیا

این ٹی راماراؤ نے کئی اسکیمات متعارف کروائے تھے،تلنگانہ تلگودیشم
حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ٹی آر ایس زیر قیادت تلنگانہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنی کابینہ میں کم از کم ایک خاتون وزیر کو شامل کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ لیکن خواتین کی فلاح و بہبودی کے تعلق سے بہت ہی بلند بانگ باتیں کرنے کے عادی ضرور ہیں۔ آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں عالمی یوم خواتین تقریب کا شایان شان انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے خواتین کثیر تعداد میں این ٹی آر ٹرسٹ بھون پہنچ کر بانی تلگودیشم پارٹی آنجہانی قائد این ٹی راما راؤ کے مجسمہ کی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے این ٹی آر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر عالمی یوم خواتین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پولیٹ بیورو و سابق رکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ خواتین کی بھلائی و ترقی کیلئے آنجہانی این ٹی راما راؤ نے کئی ایک اسکیمات کو متعارف کیا تھا۔ یہاں تک کہ آنجہانی این ٹی راما راؤ نے ہی نہ صرف خواتین کو سیاسی زندگی میں اہمیت دی بلکہ 33 فیصد تحفظات بھی فراہم کئے۔ علاوہ ازیں متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں تلگودیشم پارٹی کے دور اقتدار میں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بھی خواتین کیلئے کئی فلاح و بہبودی اقدامات کئے بلکہ بالخصوص ملازمتوں، ادارہ جات مقامی میں خواتین کو تحفظات فراہم کئے۔ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت خواتین کے تعلق سے باتیں تو بہت کرتی ہے لیکن عملی اقدامات کچھ بھی نہیں ہیں جس کی زندہ مثال یہی ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج تک یعنی تقریباً تین سال کے دوران اپنی کابینہ میں کسی ایک خاتون وزیر کو شامل کرنا تک گوارہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے ریاست تلنگانہ کی خواتین میں زبردست مایوسی پائی جاتی ہے۔ مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم حکومت میں ہی خواتین کو عزت و مقام حاصل ہوا بلکہ انہیں ( خواتین کو ) ہر شعبہ حیات میں اولین اہمیت و ترجیح دی گئی۔ انہوں نے تلنگانہ کے خواتین پر زور دیا کہ وہ خواتین کے تعلق سے منفی ذہن رکھنے والی ٹی آر ایس بالخصوص مسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کو آئندہ انتخابات میں بہتر سبق سیکھانے کیلئے ابھی سے ہی اپنے آپ کو تیار کرلیں اور ٹی آر ایس کی شکست و ناکامی کو یقینی بنانے میں اپنا اہم رول ادا کرنے کی خواتین سے پرزور اپیل کی ۔ اس تقریب میں تلگودیشم پارٹی کی مہیلا خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT