Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت وعدہ فراموش

ٹی آر ایس حکومت وعدہ فراموش

جنگاؤں /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل پارلیمنٹ کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم میں راجستھان کانگریس پارٹی صدر سابقہ مرکزی وزیر سچن پائلیٹ نے اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست قائم ہوئی ہے تو صرف کانگریس پارٹی کی وجہ سے حاصل ہوا ۔ صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل رکھ کر تلنگانہ علحدہ ریاست قائم کی اتنا بڑا کارنامہ سونیا گاندھی نے انجام دیا ۔ صدر ٹی آر ایس چیف منسٹر کے سی آر کی وجہ سے تلنگانہ حاصل نہیں ہوا ۔ تلنگانہ کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے علحدہ تلنگانہ ریاست کا مطالبہ کریت ہوئے پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا ۔ سونیا گاندھی نے اپنے جنم کے دن جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ۔ سچن پائلیٹ نے کہا کہ تلنگانہ میں کسان خودکشی کر رہے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو دھوکہ دیا ۔ ایس ٹی کو دھطوکہ دیا کئی ایک جھوٹے وعدے کی۔ مگر اس پر عمل نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاگنریس امیدوار سروے نتیا نارائنا کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ ہندوستان بھر میں آج عوام سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دے رہی ہے ۔ بہار کے انتخابات میں فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دیا ۔ سیکولر پارٹیوں کی حکومت قائم ہوئی ہے ۔ اس جلسہ میں صدر کانگریس تلنگانہ کانگریس پردیش کمیٹی اتم کمار ریڈی سابقہ صدر پردیش کانگریس ، مسٹر پنالہ لکشمیا ، سابقہ مرکزی وزیر بلرام نائیک CLP اسمبلی لیڈر جاناریڈی ، CLP لیڈر محمد علی شبیر ، محمد فاروق حسین ایم ایل سی ، خواجہ فخرالدین صدر اقلیتی ڈپارٹنٹ کانگریس ، سید عظمت اللہ حسینی یوتھ کاگنریس آل انڈیاجنرل سکریٹری سابقہ رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر راج گوپال ریڈی سابقہ ایم پی ، محمد جمال شریف ، صدر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ محمد مظہر شریف ، محمد معراج خان ، فاروق قادری ، اعجاز خان اور دوسرے موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT