Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پرائیوٹ لمٹیڈ کمپنی میں تبدیل : ڈاکٹر ناگم جناردھن ریڈی

ٹی آر ایس حکومت پرائیوٹ لمٹیڈ کمپنی میں تبدیل : ڈاکٹر ناگم جناردھن ریڈی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : بی جے پی کے سینئیر لیڈر و سابق وزیر ڈاکٹر ناگم جناردھن ریڈی نے پرانہیتا پراجکٹ کے خرچ میں اضافہ پر برسر اقتدار ٹی آر ایس کی تلنگانہ حکومت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ وہ آج یہاں میڈیا سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے پرانہیتا پراجکٹ کے تخمینہ لاگت کے خرچ میں کافی اضافہ کرتے ہوئے سابقہ کنٹراکٹر سے ہی معاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر پرائیوٹ لمٹیڈ کمپنی کے طرز حکومت پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے کیوں کہ وہ غیر منصفانہ فیصلے کررہی ہے ۔ ڈاکٹر ناگم جناردھن ریڈی نے مزید کہا کہ تاحال پالمور لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کا کام شروع نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے قحط کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکامی پر بھی تنقید کیا اور کہا کہ خشک سالی سے کئی مسائل پیدا ہوگئے ہیں ایسے میں حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT