Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے ارونا کی دھمکی

ٹی آر ایس حکومت پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے ارونا کی دھمکی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی جانب سے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا جائے گا ۔ سابق وزیر ڈی کے ارونا نے کہا کہ ایوان میں 11 اپوزیشن ارکان کی معطلی اسمبلی کے اصولوں کے مغائر ہے ۔ ان معطل شدہ ارکان میں 9 کانگریس کے ارکان شامل ہیں ۔ اپنے رفقاء کی معطلی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر ارونا نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ٹی آر ایس انحراف کے مسئلہ پر بحث کرنے سے خائف کیوں ہے حکمراں پارٹی عوامی مسائل کو اٹھانے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔۔

ہندوستانی فضائیہ میں 110 فلائیٹ کیڈٹس کی شمولیت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایر فورس اکیڈیمی میں مشترکہ گریجویشن پریڈ کے موقع پر 14 نوجوان خواتین کے بشمول 110 فلائیٹ کیڈٹس کو فلائنگ آفیسرس کی حیثیت سے ہندوستانی فضائیہ میں شامل کرلیا گیا ۔ اس پریڈ کی سلامی ایر مارشل کے وی بی جئے امپتھی کمانڈر سری لنکا ایر فورس نے کی ۔ انہوں نے ٹریننگ کے دوران کئی فلائنگ آفیسرس کو مختلف ایوارڈس سے بھی نوازا ۔۔

TOPPOPULARRECENT