Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پر تلنگانہ کو مقروض بنانے کا الزام ،83 ہزار کروڑ کا قرض

ٹی آر ایس حکومت پر تلنگانہ کو مقروض بنانے کا الزام ،83 ہزار کروڑ کا قرض

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) اپوزیشن پارٹیوں بی جے پی اور تلگودیشم نے آج اسمبلی میں ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست تلنگانہ کو مقروض بنا رہی ہے ۔ اپنے اہم پسندیدہ اسکیمات کو روبہ عمل لانے کیلئے ریاست کے خزانہ پر بھاری بھوج عائد کیا جارہا ہے ۔ ریاست کا قرض 83 ہزار کروڑ روپئے تک پہونچ گیاہے ۔ اب مزید اس میں 50 ہزار کروڑ کا قرض بڑھ جائے گا کیونکہ حکومت غریبوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات بنانے اور مشن بھاگریتا کیلئے قرض حاصل کر رہی ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے حالیہ تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو بھی قرض لینا پڑھتا ہے ۔ بی جے پی کے لکشمن نے کہا کہ قرض لینے کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT