Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کا اقلیتوں کے جذبات سے کھلواڑ :خواجہ فخر الدین کا بیان

ٹی آر ایس حکومت کا اقلیتوں کے جذبات سے کھلواڑ :خواجہ فخر الدین کا بیان

حیدرآباد 24 مئی ( سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے اقلیتی اسکیمات کے تعلق سے اقلیتوں کو ہتھیلی میں جنت دکھاتے ہوئے ان کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ متواتر 2 سال منظور کردہ اقلیتی بجٹ میں 40 فیصد بجٹ بھی خرچ نہیں کیا گیا صرف بلند بانگ دعوے کرکے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچائی جارہی ہے ۔ میناریٹی لون دینے کا وعدہ کرکے ساری ریاست سے 1.62 لاکھ درخواستیں وصول کی گئی بیروزگار نوجوانوں نے روزگار کی امید میں روزانہ اضلاع و شہر میں میناریٹی آفسوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔ انہیں مناسب جواب نہیں دیا جارہا ہے ۔ جس سے ان میں مایوسی اور ناراضگی ہے حکومت میں ریاست میں 71 میناریٹی اقامتی اسکولس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے مگر تشویش اس بات کی ہے کہ اسکولس دوبارہ کھلنے ہفتہ 10 دن ہی باقی رہ گئے ہیں مگر حکومت اور سوسائٹی کے علاوہ محکمہ اقلیت بہبود کی جانب سے بنیادی سہولتوں مثلا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کا انتخاب نہیں کیا گیا اسکولس کا انفراسٹرکچر وغیرہ خریدا نہیں گیا ۔ حکومت ریاست میں بڑے پیمانے پر ٹیچرس کے تقررات کا اعلان کررہی ہے ۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس کے لیے اساتذہ کا آوٹ سورسنگ کے ذریعہ انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کیلئے ابھی تک نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا ۔ دوسری تشویش کی بات یہ ہے کہ جو طلبہ سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم ہیں انہیں ریزیڈنشیل اسکولس میں داخلہ کراتے ہوئے سرکاری اسکولس میں اردو کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سیول سرویسیز امتحانات کی تیاری کیلئے کوچنگ سنٹرس کا ابھی تک انتخاب نہیں کیا گیا ہے ۔ محکمہ اقلیتی بہبود میں اسٹاف کی کمی ہے جو بھی اعلیٰ عہدیدار ہیں ان میں آپسی تال میل اور رابطہ کا فقدان ہے ۔ ٹی آر ایس کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اقتدار حاصل ہونے کے 4 ماہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ 24 ماہ گذرنے کے باوجود کے سی آر نے مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT