Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کو کسانوں سے ہمدردی نہیں

ٹی آر ایس حکومت کو کسانوں سے ہمدردی نہیں

کریم نگر /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں ہو رہی کسانوں کی خودکشی پر ان کی حوصلہ افزائی کی بجائے حکومت جھوٹی ہمدردی کے بیانات دیتے ہوئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے اور سابقہ حکومتوں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے کے سی ار ، ٹی آر ایس حکومت اپنے آٖ کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پروپگنڈہ کر رہی ہے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے شدید تنقید کی ۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اسمبلی اجلاس میں سبھی پارٹیوں نے کسانوں کی خودکشی پر حکومت کی کارکردگی کو مورد الزام ٹھہرائے جانے پر مزید تنقید سے بچنے کیلئے حزب مخالف ارکان اسمبلی کو اجلاس کے ختم ہونے تک معطل کردیا گیا اور اسمبلی کی تاریخ میں اس طرح کے طرز عمل کی تاریخ مرتب کرنی ہے ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ خودکشی کے واقعات کے سدباب کیلئے ایک ہی مرتبہ میں قرض کی پوری قسط کی معافی کیلئے فنڈز کی اجرائی ضروری ہے ۔ اس کیلئے فصلوں کے نقصان کے معاوضہ کا بھی ا علان کیا جائے ۔ کپاس کسی بھی طرح کی ہو خریدی کی جائے اور کسانوں کو بھروسہ دیا جائے ۔ خشک سالی سے متاثرہ ہونے کا اعلان کیا جاکر کسانوں کو مرکزی حکومت سے امداد کی درخواست کی جانے کا مطالبہ کیا اور کل جماعتی قائدین کا تعاون حاصل کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے درخواست کئے جانے کیلئے مشورہ دیا ۔ آج کسان پریشان ہیں تو کے سی آر کا بتکماں تقاریب کیلئے فنڈز جاری کرتے ہوئے خوشیاں منانا بدبختی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT