Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے سامنے خواتین کا دھرنا

ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے سامنے خواتین کا دھرنا

متی ریڈی کی امو گوڑہ میں 15 سال قبل پلاٹنگ کا شاخسانہ
حیدرآباد۔13جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ٹی آرایس کے جنگاؤں رکن اسمبلی متی ریڈی یادگری ریڈی کے حبشی گوڑہ میں واقع مکان کے روبرو آج خواتین نے دھرنا دیا اور 15برسوں سے زیرالتوا اموگوڑہ اراضی کے تنازعہ کے حل کے کا مطالبہ کیا۔سینک پوری کے اموگوڑہ کے قریب 15سال پہلے رکن اسمبلی نے لے آوٹ کے ذریعہ 120پلاٹس یہ کہتے ہوئے فروخت کئے تھے کہ یہ لے آوٹ حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (حمڈا)کا منظورہ ہے چنانچہ کئی افراد نے ان سے پلاٹس خریدے تھے ۔بعد ازاں ان افرادنے جب ان پلاٹس پر مکانات کی تعمیر کے لئے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ اس لے آوٹ کامعاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے ،اسی لئے ان افراد کو ان کے پلاٹس پرمکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔بلدیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ان کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں کو مسترد کردیا گیا جس پر ان افراد میں تشویش پائی جاتی ہے اور متاثرہ افراد اس مسئلہ کے حل کیلئے گزشتہ تقریبا15برس سے رکن اسمبلی مُتی ریڈی یادگری ریڈی کے مکان کے چکر لگارہے ہیں ۔ آج برہم خواتین نے اس مسئلہ کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے مکان کے سامنے دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔

TOPPOPULARRECENT