Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ریاست پر مزید 20 سال حکومت کریگی ۔ ہریش راؤ

ٹی آر ایس ریاست پر مزید 20 سال حکومت کریگی ۔ ہریش راؤ

حیدرآباد ۔ 9 اپریل (این ایس ایس) ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس پارٹی مزید 20 سال تک ریاست پر حکمرانی کرے گی۔ نظام آباد میں ایک گودام کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت زرعی پیداوار کی حفاظت کیلئے تمام اضلاع میں 1,024 کروڑ کے مصارف عمل میں لائے گی۔ ریاست کے عوام ریاستی حکومت کے اسکیمات کے سبب ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ ریاستی حکومت کسانوں کے کاز کیلئے کام کررہی ہے تاہم اپوزیشن کو ہماری اسکیمات اور پراجکٹس ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بطور خاص کانگریس کو اس کیلئے نشانہ بنایا۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ نامزد عہدوں کو 27 اپریل سے قبل پر کرلیا جائے گا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے مشن بھاگیرتا اور میشن کاکتیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستیں اس کی تقلید پر غوروخوض کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی مہلوک ٹی آر ایس ارکان کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT