Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس سیاسی حریف ، تلنگانہ میں اقتدار ہمارا مقصد : بی جے پی

ٹی آر ایس سیاسی حریف ، تلنگانہ میں اقتدار ہمارا مقصد : بی جے پی

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی نے این ڈی اے صدارتی اور نائب صدارتی امیدوار کو ٹی آر ایس کی تائید ایک اتفاق قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تلنگانہ میں 2019ء انتخابات میں اقتدار حاصل کرنا بی جے پی کا عین مقصد ہے۔ تلنگانہ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کے علاوہ دیگر کئی علاقائی جماعتوں نے این ڈی اے صدارتی اور نائب صدارتی امیدوار کی تائید کی ہے جو ایک اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ہمیشہ بی جے پی کی سیاسی حریف رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی بنیاد پر تائید کے باوجود ٹی آر ایس کی سیاسی مخالفت برقرار رہے گی اور بی جے پی 2019ء اسمبلی انتخابات میں اقتدار حاصل کرنے کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہے، لہذا بی جے پی اور ٹی آر ایس کے مابین آئندہ انتخابات میں مقابلہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ تلنگانہ کو جنوبی ہند میں داخلہ کی شاہراہ بنایا جائے ۔ اس مقصد کیلئے نئی تشکیل دی گئی ریاست ہمارے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT