Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس صدارتی انتخابات کیلئے ادخال نامزدگیوں کا سلسلہ جاری

ٹی آر ایس صدارتی انتخابات کیلئے ادخال نامزدگیوں کا سلسلہ جاری

حیدرآباد۔17 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے حق میں پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کے مختلف قائدین اور مختلف کارپوریشنوں کے صدور نشین نے کے سی آر کے حق میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ تلنگانہ بھون میں ریٹرننگ آفیسر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کو پرچہ نامزدگی پیش کیا گیا۔ ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل نے کل چیف منسٹر کے حق میں پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ مختلف سرکاری اداروں کے صدور نشین اور ڈائرکٹرس نے آج اپنی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس طرح ریاست بھر سے تمام پرچہ نامزدگی کے سی آر کے حق میں داخل ہورہے ہیں۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ صدر کے انتخاب کا اعلان 21 اپریل کو پارٹی کے پلینری سیشن میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT