Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس صدارتی عہدہ کیلئے آج سے پرچہ جات نامزدگی کا ادخال

ٹی آر ایس صدارتی عہدہ کیلئے آج سے پرچہ جات نامزدگی کا ادخال

حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدارتی عہدہ کیلئے 14 اپریل سے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا آغاز ہوگا۔ انتخابی عمل کیلئے مقرر کردہ پریسائیڈنگ آفیسر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدارتی عہدہ کیلئے شیڈول جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 18 اپریل تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 19اپریل کو پرچہ جات کی جانچ کی جائے گی اور 20اپریل کو نام واپس لینے کی تاریخ رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT