Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین ’ قلی ‘ کا کام انجام دے رہے ہیں

ٹی آر ایس قائدین ’ قلی ‘ کا کام انجام دے رہے ہیں

پارٹی پلینری سیشن کے لیے فنڈس اکھٹا کرنے چیف منسٹر کی ہدایت پر عمل
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس قائدین اپنے لیڈر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ’ قلی ‘ کا کام انجام دے رہے ہیں ۔ پارٹی پلینری سیشن کے لیے فنڈس اکٹھا کرنے کے لیے یہ قائدین کھیتوں میں کام کرنے ، سڑک کنارے چائے اور کافی فروخت کرنے یا ، وزن اٹھاتے ہوئے قلی کا کام کررہے ہیں ۔ اس ماہ مقررہ جلسہ عام اور پلینری سیشن کے لیے رقومات جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ نے پیسے جمع کرنے کے لیے بھی قلی کا کام انجام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ کے ٹی راما راؤ نے کل ہی آئسکریم فروخت کر کے 7.5 لاکھ روپئے جمع کیے ہیں ۔ ریاست بھر میں ٹی آر ایس قائدین بھی اس طرح کے کام انجام دے رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس نے قبل ازیں بھی اس طرح کی کام کرو مہم چلائی تھی ۔ پارٹی کا پلینری سیشن 21 اپریل کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا جب کہ 27 اپریل کو ورمنگل میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر نے14 تا 20 اپریل ’ ایام قلی ‘ کا اعلان کیا تھا ۔ جس دوران پارٹی ورکرس کام انجام دے کر رقومات جمع کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT