Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین کو کارپوریشن کے عہدوں کی حوالگی

ٹی آر ایس قائدین کو کارپوریشن کے عہدوں کی حوالگی

کریم نگر /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی چیرمین کے عہدہ پر حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ کو فائز کئے جانے کے بارے میں غور کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ ویسے پہلے ہی ان سے اسی عتلق سے وعدہ کیا گیا تھا ۔ کہا جارہا ہے کہ ٹی آر ایس اعلی قیادت نے انہیں تلگودیشم کو چھوڑکر ٹی آر ایس میں شمولیت کے دوران کیا گیا تھا ۔ اسی لئے تلگودیشم پارٹی کے اقتدار میں انہیں آر ٹی سی کریم نگر زونل چیرمین کا عہدہ فراہم کیا گیا تھا ۔ یدویلما طبقہ کے ہیں ۔ یہ بھی ان کیلئے ایک مشتبہ پہلو ہے کہا جارہا ہے چیف منسٹر نے پہلی مرتبہ بجٹ میں برہمنوں کی بہبود کیلئے 100 کروڑ روپئے بجٹ مختص کیا ہے ۔ ساتھ ہی اس طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے ایک کارپوریشن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ایسے میں اس کارپوریشن کے عہدہ پر سابق وزیر اور کے سی ار کے قریبی ساتھی کشن لکشمی کانت راؤ کے فرزند حسن آباد اسمبلی وائلا ستیش کمار کو اسی کارپوریشن کا صدرنشین بنایا جانا طئے پایا ہے کہا جارہا ہے کہ فی الحال ستیش کمار کو پارلیمنٹ سکریٹری بنایا گیا تھا ۔لیکن بعد ازاں عدالتی فیصلہ پر یہ عہدہ منسوخ کریدا گیا ۔ کریم نگر ضلع ٹی آر ایس صدر اے شنکر ریڈی کو بھی ریاستی سطح کارپوریشن چیرمین کا عہدہ دیا جائے تو ریڈی طبقہ کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ اس خیال کے تحت انہیں اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ صدر بنایا جانے کا فیصلہ زیر غور ہے کہا جارہا ہے ۔ اے شنکر ریڈی تلگودیشم کے سرگرم قائد تھے ۔ لیکن ٹی آر ایس میں شامل ہوکر حلقہ پداپلی سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند تھے لیکن لمحہ آخر میں تعلیمی اداروں کے مالک ڈی منوہ ریڈی کو ٹکٹ دے دیا گیا تھا ۔ اے شنکر ریڈی ضلع صدر کے دوسری معیاد پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ اب انہیں شاٹ کا صدر بنایا جائے گا کہا جارہا ہے ۔ این منوہر کا نام بھی زیر گشت ہے ۔ کریم نگر حلقہ اسمبلی گنگولا کملاکر بھی تلگودیشم سے شروع ہوکر رکن اسمبلی منتخب ہوجانے کے بعد اچانک ٹی آر ایس میں شرکت کرلی اور دوبارہ چناؤ میں بھی کامیابی حاصل کرلی ۔ ان کا تعلق ضلع کے گرانائٹ صنعت سے ہے ۔ چین کو منتقل کرنے کا برا کاروبار ہے ۔ انہیں جنرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا چیرمین بنانے کیلئے غور کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT