Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین کی عامر علی خاں سے ملاقات ،بی سی کمیشن کے قیام پر اظہار ِتشکر

ٹی آر ایس قائدین کی عامر علی خاں سے ملاقات ،بی سی کمیشن کے قیام پر اظہار ِتشکر

شمس آباد۔ 16 اکتوبر (سیاست نیوز) راجندر نگر ٹی آر ایس قائدین نے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے بی سی کمیشن کے قیام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارۂ سیاست، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کی مہم کامیاب ہوئی جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ تعلیمی میدان اور ملازمتیں فراہم ہوں گے۔ جناب عامر علی خاں کی بے لوث خدمات اور ان کی کوششوں سے کمیشن قائم ہوا جو قابل مبارکباد ہے۔ اس وفد میں سید مزمل احمد، محمد عبدالوحید، زین العابدین، محمد شوکت، محمد اشفاق، محمد ارشد، سید اسحاق، محمد خالد، سید تفضل احمد، محمد فیروز، محمد رفیق وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT