Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس میں دوسری پارٹیوں سے آنے والے قائدین کو ٹکٹ دینے کا الزام

ٹی آر ایس میں دوسری پارٹیوں سے آنے والے قائدین کو ٹکٹ دینے کا الزام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان ڈی شراون نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس میں دیگر پارٹیوں سے شامل ہونے والوں کو اہمیت دے کر پارٹی ٹکٹ دیا جارہا ہے ۔ گاندھی بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے اب تک 40 ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں جو کانگریس ، بی جے پی اور تلگو دیشم چھوڑ کر حکمراں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کا آغاز 14 سال پہلے ہوا ۔ لیکن وہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو قطعیت دینے میں ناکام رہی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کے لیے جن کارکنوں نے ٹی آر ایس کے لیے جدوجہد کی تھی انہیں کچھ نہیں ملا بلکہ ان کے نصیب میں پولیس کی فائرنگ ، لاٹھی چارج اور فوجداری مقدمات ہی آئے ۔ ان ٹی آر ایس کارکنوں نے اپنی پارٹی اور علحدہ ریاست کے لیے سخت محنت کی تھی ۔ لیکن جب ٹکٹ دینے وقت آیا تو حکمراں پارٹی کے سربراہ نے دیگر پارٹیوں سے آنے والے قائدین کو اہمیت دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT