Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس میں شامل ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی عرضی : سپریم کورٹ کے حوالے

ٹی آر ایس میں شامل ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی عرضی : سپریم کورٹ کے حوالے

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس سے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس میں شامل ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی سمپت کمار کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو سپریم کورٹ نے دستوری بنچ سے رجوع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اسپیکر کو ہدایت دی جائے ۔ اس معاملہ کی سماعت جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس روہنتگن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آج کی ۔ عرضی گزار نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ اسپیکر ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ اس معاملہ میں عرضی جب اسپیکر کے پاس زیر التواء ہو تو عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ میں داخل کردہ ایسی ہی عرضیوں پر احکام کا بھی حوالہ دیا ۔ عدالت عظمی نے واضح کیا کہ اسپیکر کو ہدایت دینے کی وہ مجاز نہیں ہے ۔ اس مسئلہ پر وضاحت کرنے کی عرضی گزار کو ہدایت دیتے ہوئے بنچ نے اس عرضی کو دستوری بنچ سے رجوع کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT