Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس میں شامل 12 ارکان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

ٹی آر ایس میں شامل 12 ارکان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگو دیشم مقننہ پارٹی نے اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری کو ایک مکتوب روانہ کرکے تلگو دیشم پارٹی سے انحراف کرکے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہوجانے والے 12 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اسپیکر سے مطالبہ کیا۔ قائد تلنگانہ تلگو دیشم مقننہ پارٹی اے ریونت ریڈی نے اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے نام تحریر کردہ مکتوب میں کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے منحرف 12 ارکان اسمبلی کو اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار دینے کے مطالبہ پر ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی گئی تھی جس پر ہائیکورٹ نے اندرون تین ماہ تمام ارکان اسمبلی کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی اور اس سلسلے میں اندرون تین ماہ کوئی قطعی فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے منحرف ارکان اسمبلی کے تعلق سے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت دی تھی اور یہ مہلت 20 ڈسمبر کو مکمل ہوگی۔ ریونت ریڈی نے اپنے مکتوب کے ذریعہ اسپیکر اسمبلی تلنگانہ کو اس سلسلے میں توجہ مبذول کروانے کیلئے اقدام کیا اور بتایا کہ اب تک بھی اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ قائد تلنگانہ تلگو دیشم مقننہ پارٹی نے کہا کہ اگر ہدایت کے مطابق اندرون تین ماہ تحقیقات مکمل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع ہونے پر غور کرنے کا اپنے مکتوب کے ذریعہ اسپیکر اسمبلی کو اشارہ دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT