Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس میں شمولیت کی تردید تلگو دیشم رکن اسمبلی اے گاندھی کا بیان

ٹی آر ایس میں شمولیت کی تردید تلگو دیشم رکن اسمبلی اے گاندھی کا بیان

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) شیر لنگم پلی اسمبلی حلقہ کے تلگودیشم رکن اسمبلی اے گاندھی نے ٹی آر ایس میں شمولیت کی اطلاعات کی تردید کی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ تلگودیشم چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور وہ بدستور پارٹی میں برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض گوشوں کی جانب سے ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق پروپگنڈہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کے امیج کو متاثر کیا جاسکے۔ گاندھی نے کہا کہ وہ گریٹر انتخابات میں تلگودیشم کے مایوس کن مظاہرہ سے فکر مند نہیں ہیں اور پارٹی آنے والے دنوں میں دوبارہ اپنا موقف مستحکم کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کے وعدوں سے متاثر ہوکر عوام نے ووٹ دیا ہے اور تمام انتخابی وعدوں کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری ہے۔

TOPPOPULARRECENT