ٹی آر ایس میں شمولیت

   

نرمل ۔ معاون رکن بلدیہ نرمل محمد سلمان خاں کی زیر قیادت صدر نشین بلدیہ جی ایشور کی زیر سرپرستی نرمل کی ایک تنظیم ٹیپو سلطان سے منسلک نوجوان ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کھنڈوا ڈال کر نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرلیا۔ پارٹی میں شامل نوجوانوں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پارٹی کو اور بھی مستحکم بنانے کے لئے کام کریں گے۔ ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی کی اقلیتی طبقہ سے محبت اور ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات سے ہم بے حد متاثر ہیں اور اندرا کرن ریڈی کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ہم نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر معاون رکن بلدیہ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے ریاست کا تمام طبقہ کافی مطمئن ہے۔ یہی سبب ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو رہی ہے۔ اس موقع پر محمد سلمان خاں نے پارٹی میں شامل نوجوانوں کا ریاستی وزیر سے فرداً فرداً تعارف کروایا۔