ٹی آر ایس میں شمولیت

   

آرمور :سابق سرپنچ عبدالعزیز نے ریاستی وزیر ہاوزنگ ویمولا پرشانت ریڈی کی نگرانی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔سابق سرپنچ موڑتاڑ عبدالعزیز کئی برسوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے۔ 8 سال قبل موڑتاڑ سرپنچ کی حیثیت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اور بہترین ترقیاتی کام انجام دیئے۔ ان کے دور اقتدار میں اندرماں ہاوزنگ اسکیم کے تحت رہاشی اراضی اور لون دلواکر سینکڑوں افراد کے لئے رہاشی مکانات کی راہ ہموار کی۔ اسطرح ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات اور ریاستی وزیر ہاوزنگ ویمولا پرشانت ریڈی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر اپنے پانچ سو رفقاء￿ کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پرشانت ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔