Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس و این ڈی اے کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریالیوں کا آغاز

ٹی آر ایس و این ڈی اے کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریالیوں کا آغاز

کھمم میں آج ریالی کی آمد ، محمد خواجہ فخر الدین کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے ٹی ار ایس اور این ڈی اے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 9 تا 18 ستمبر ریاست کے مختلف اضلاع میں ریالیاں منظم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ 9 ستمبر کو وقار آباد میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے جھنڈی لہراتے ہوئے ریالی کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ ریالی ضلع محبوب نگر میں پہونچتے ہی صدر ضلع کانگریس کمیٹی عبداللہ کوتوال ، گدوال میں کانگریس کی رکن اسمبلی سابق وزیر ڈی کے ارونا ، ونپرتی میں رکن اسمبلی سابق وزیر جی چنا ریڈی ، کوداڑ میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کی شریک حیات و رکن اسمبلی پدماوتی ریڈی نے ریالی کا خیر مقدم کیا ۔ ریالی آج شام میں ضلع کھمم پہونچ گئی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فحر الدین نے کہا کہ ٹی آر ایس اور این ڈی اے دونوں حکومتیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔ ایوانوں میں عددی طاقت کا بیجا استعمال کرتے ہوئے کے سی آر اور نریندر مودی من مانی فیصلے کررہے ہیں ۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوام کو بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہے ۔ قومی اور علاقائی سطح پر اقلیتوں اور دلتوں و قبائلی طبقات پر حملے کئے جارہے ہیں ۔ عوام کو ذات پات اور مذہب کی اساس پر تقسیم کرتے ہوئے ٹی آر ایس اور این ڈی اے حکمرانی کررہے ہیں ۔ عوامی مسائل کے خلاف کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے احتجاجی ریالیاں منظم کی جارہی ہیں جس کو عوام کا زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ ساتھ ہی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹس کے اجلاس طلب کرتے ہوئے پارٹی کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریالیوں کے انعقاد سے پارٹی کیڈر میں نیا جوش و خروش بھی پیدا ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT