Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی اور لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ

ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی اور لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ

حیدرآباد 23مئی (یواین آئی)ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی اور لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ صدر ٹی آر ایس و وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کی زیر صدارت 27 مئی کو تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی رکنیت سازی اور پارٹی کی مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ریاست میں فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر عمل کے سلسلہ میں بات چیت ہوگی اور یوم تاسیس تلنگانہ ریاست کے حصہ کے طور پر شروع کئے جانے والے فلاحی اور ترقیاتی کاموں اور سرگرمیوں کے ضمن میں بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے تمام ارکان پارلیمنٹ’ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT