Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پارٹی کی روڈ شو کا آغاز، 100 حلقوں کا احاطہ کرنے کا اعلان

ٹی آر ایس پارٹی کی روڈ شو کا آغاز، 100 حلقوں کا احاطہ کرنے کا اعلان

اسٹار کمپنیز کے ٹی راماراؤ کا شاندار استقبال، عوام سے ملاقات، ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل
حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ جو گریٹر حیدرآباد انتخابی مہم میں ٹی آر ایس کے اسٹار کمپینر ہیں آج گچی باؤلی بلدی وارڈ سے روڈ شو کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ گچی باؤلی اور کونڈہ پور بلدی حلقوں میں جگہ جگہ کے ٹی آر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کے ٹی آر 27جنوری تک روڈ شو کے ذریعہ 100 بلدی وارڈزکا احاطہ کریں گے۔ ٹی آر ایس نے کے ٹی آر کے روڈ شو کے پروگرام کو جاری کردیا تاہم 100بلدی وارڈز میں پرانے شہر کے بیشتر وارڈز شامل نہیں ہیں۔ کے ٹی آر نے دیگر ریاستی وزراء اور سینئر قائدین کے ساتھ آج گچی باؤلی، کونڈہ پور، شیر لنگم پلی، چندا نگر، حفیظ پیٹ، میاں پور، حیدر نگر، مادھاپور، آلوین کالونی میں جگہ جگہ عوام سے ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ وہ کل 24 جنوری کو الہ پور، موسیٰ پیٹ، فتح نگر، بنجارہ ہلز، کوکٹ پلی، بوئن پلی، جیڈی میٹلہ، قطب اللہ پور، چنتل اور سبھاش نگر بلدی وارڈز میں روڈ شو کریں گے۔ 25جنوری کو ملکاجگری، گوتم نگر، ونائک نگر، نریڈمیٹ، الوال، وینکٹا پورم، کاپرا، اے ایس راؤ نگر، مولا علی، ملا پور، اوپل، رامنتا پور اور حبشی گوڑہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ 26جنوری کو ناگول، منصور آباد، کوتہ پیٹ، حیات نگر، بی این ریڈی نگر، ونستھلی پورم، ہستینا پورم، چمپا پیٹ، آر کے پورم، سرورنگر، گڈی انارم، آئی ایس سدن، سعیدآباد، چندرائن گٹہ اور یاقوت پورہ علاقوں میں روڈ شو کے ذریعہ پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلائیں گے۔ 27جنوری کو راجندر نگر، عطا پور، میلاردیوپلی، وجئے نگر کالونی، آصف نگر، مہدی پٹنم، نامپلی،  ریڈ ہلز، ملے پلی ، خیریت آباد، سوماجی گوڑہ، بنجارہ ہلز، وینکٹیشورا کالونی، بورا بنڈہ، ایرا گڈہ، وینگل راؤ نگر، رحمت نگر، امیر پیٹ اور بیگم پیٹ میں روڈ شو کریں گے۔ کے ٹی آر صبح کے اوقات میں مختلف علاقوں میں پارٹی امیدواروں کی مہم چلائیں گے جبکہ روڈ شو سہ پہر 3 بجے تا 8بجے شب تک جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT