Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پارٹی کی مختلف کمیٹیوں کے اعلان کے لئے تیاریاں

ٹی آر ایس پارٹی کی مختلف کمیٹیوں کے اعلان کے لئے تیاریاں

حیدرآباد 7جون (یواین آئی )تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے لئے عنقریب پارٹی ، مختلف کمیٹیوں کے اعلان کے لئے تیار ہے جس کے لئے وزیراعلی و پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر راو نے کوششو ں کا آغاز کردیا ہے ۔پارٹی کی ریاستی کمیٹی سمیت پارٹی کی فیصلہ ساز کمیٹی پولیٹ بیورو کی بھی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔اس بات کی بھی اطلاعات ہیں کہ چندرشیکھر راو اس اہم فیصلہ ساز کمیٹی میں اہم لیڈروں کو جگہ دیں گے ۔ اس کے لئے چار ریاستی وزرا کو کابینہ سے ہٹا کر اس کمیٹی میں جگہ دینے کا بھی امکان ہے ۔ساتھ ہی اس کمیٹی میں پارٹی کے بعض ارکان پارلیمنٹ کو بھی جگہ دی جائے گی۔حال ہی میں پارٹی نے بعض نامزد عہدوں کو پُر کیا تھا تاہم پارٹی کی ان کمیٹیوں کی تشکیل کو ملتوی کردیا گیا تھا۔دراصل پارٹی کی ان کمیٹیوں کی تشکیل نومبر میں ہی ہونے والی تھی تاہم نوٹ بندی کے سبب اس کوملتوی کردیا گیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ ضلع اور ریاستی کمیٹیوں کو حتمی شکل دینے کا کام آخری مرحلہ میں ہے ۔ریاستی کمیٹی میں 42افراد کو جگہ دیئے جانے کا امکان ہے ۔اس میں نوجوانوں ، اقلیتوں کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے لئے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے والے افراد کو جگہ دی جائے گی۔پولیٹ بیورو میں 15تا 16افراد کو جگہ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT