Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پرجھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

ٹی آر ایس پرجھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) قومی تلگودیشم پارٹی نے ریاست تلنگانہ میں برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت حکومت پر گذشتہ انتخابات میں دیئے گئے تیقنات اور کئے ہوئے وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے صرف وقت گذاری کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت کوئی عملی اقدامات نہ کرتے ہوئے صرف بڑے پیمانے پر تشہیری اقدامات کے ذریعہ تلنگانہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل سکریٹری قومی تلگودیشم پارٹی مسٹر آر پرکاش ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زائد از 4 کروڑ عوام کی زبردست انداز میں کی گئی جدوجہد کے ذریعہ علحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کی گئی لیکن اب تلنگانہ ریاست میں صرف چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے افراد خاندان کو ہی عہدے حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کسان اور طلبہ کے ساتھ تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے عوام کافی مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT