Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پر بی جے پی قائدین سے سیاسی انتقام لینے کا الزام

ٹی آر ایس پر بی جے پی قائدین سے سیاسی انتقام لینے کا الزام

تلنگانہ عوام حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے انتہائی مایوس‘ بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 19 جون ( سیاست نیوز)  مرکزی وزیر صحت و روزگار مسٹربنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ حکومت کی طرز حکمرانی پر اپنی شدید برہمی کااظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین کے خلاف تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت سیاسی انتقامی اقدامات کر رہی ہے ۔ آج یہاں ریاستی بی جے پی تلنگانہ کی عاملہ کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ کئی مشکلات و تکالیف بردداشت کر کے تلنگانہ عوام  نے علحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کیا لیکن آج وہی تلنگانہ عوام تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی دو سالہ حکمرانی سے انتہائی مایوس ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رقومات اور اسکیمات کے سلسلہ میں مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کے اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت و روزگار تلنگانہ راشٹریہ سمتیی کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس نے اپنی دو سالہ حکمرانی  میں عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کو کسانوں سے حقیقی ہمدردی ہو تو وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے متعارف کردہ بیمہ اسکیم کو کسانوں کے لئے روبہ عمل لانے کے اقدامات کریں ۔ مسٹر دتاتریہ نے حیدرآباد میں میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیری کاموں  میں سست رفتاری کے لئے حکومت تلنگانہ کو ذمہ دار ٹہرایا ۔ اور تلنگانہ حکومت بالخصوص  چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو سے حیدرآباد میٹر و ریل پراجکٹ کے کاموں کی ابھی تک تکمیل نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں ‘ وضاحت کرنے کا  پرزور مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کے لئے مرکزی حکومت نے 90 ہزا ر مکانات کی منظوری دی ہے ۔ اور ان مکانات کو کتنے افراد میں تقسیم عمل لائی گئی اس کی مکمل تفصیلات پر مبنی وائیٹ پیپر فی الفور جاری کرنے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے پرزور مطالبہ کیا ۔ مسٹربنڈارو دتاتریہ نے مزید کہا کہ بنگارو تلنگانہ (سنہرا تلنگانہ) تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے ذریعہ نہیں بلکہ بی جے پی کے ذریعہ بہر صورت ممکن ہوسکے گا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر کے لکشمن صدر ریاستی بی جے پی ‘ ڈاکٹر این جناردھن ریڈی ‘ قائد بی جے پی مسٹر بی کشن ریڈی سابق صدر بی جے پی و دیگر قائدین بی جے پی وغیرہ بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT