Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پر جمہوری اصولوںکو پامال کرنے کا الزام ‘ ڈاکٹر لکشمن

ٹی آر ایس پر جمہوری اصولوںکو پامال کرنے کا الزام ‘ ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد 7 اگسٹ ( آئی این این ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے وزیر اعظم کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے ریاست کی ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ حکومت دوسری جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو راغب کرتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ لکشمن نے کہا کہ مرکز کی جانب سے تلنگانہ ریاست کو بھاری فنڈز مختص کئے جانے کے باوجود ترقی کے ثمرات عوام تک نہیں پہونچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مدد سے حکومت تلنگانہ مشن بھاگیرتا جیسی اسکمات اور این ٹی پی سی پلانٹ کو یقینی بناپائی ہے ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ سارا ملک آج ترقی کی امید کے ساتھ بی جے پی کی سمت دیکھ رہا ہے ۔ سماج کے تمام طبقات کیلئے بی جے پی ہی واحد امید بنی ہوئی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک تمام شعبہ جات میں ترقی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کانگریس پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس نے ہر شعبہ میں کرپشن کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT