Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پلینری میں 15 قرار دادیں منظور کی جائیں گی

ٹی آر ایس پلینری میں 15 قرار دادیں منظور کی جائیں گی

پالیر ضمنی انتخاب میں پارٹی کی کامیابی کا یقین ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 24 اپریل ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی قائدین اور ورکرس پر زور دیا ہے کہ وہ کھمم میں 27 اپریل کو ہونے والے پلینری اجلاس میں لازما شرکت کریں اور پالیر اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ تلنگانہ بھون میں یہاں پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ پارٹی کے پلینری اجلاس میںتقریبا 15 قرار دادیں منظورکی جائیں گی اور اس کے بعد ایک جلسہ منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ان کی پارٹی کو ان ہی مقامات اور ٹاؤنس میں نچلی سطح پر استحکام حصال ہوگا جہاں قائدین عوام کے ساتھ مل کر کام کریںا ور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو قائدین عوام کے مسائل کو حل کرنے مسلسل جدوجہد کرینگے اور ایک دوسرے سے تال میل رکھیں گے وہی کامیاب ہونگے ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ مسلسل انتخابات میں کئی کامیابیوں کے بعد ٹی آر ایس کی قیادت نے پلینری اجلاس کھمم ضلع میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی آر ایس نے حال ہی میں جی ایچ ایم سی انتخابات میں 150 کے منجملہ 99 حلقوں میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پلینری اجلاس اور مندوبین کے اجلاس میں پارٹی کے قائدین اور ورکرس کی کثیر تعداد شریک ہوگی ۔ پالیر ضمنی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے یہ ادعا کیا کہ برسر اقتدار جماعت کو یہاں زبردست کامیابی حاصل ہوگی ۔ یہاں کانگریس رکن اسمبلی کے انتقال پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔ ٹی آر ایس نے ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ ک یہاں امیدوار نامزد کیا ہے اور وہ یہاں پلینری کے انتظامات کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عوام کی تائید سے ٹی آر ایس کو یہاں بھی شاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ٹی آر ایس حکومت کی مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات اور پروگراموں سے متاثر ہیں اور اسی وجہ سے وہ مسلسل ٹی آر ایس کی تائید کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT