Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کا آج جلسہ عام، ورنگل گلابی رنگ میں تبدیل

ٹی آر ایس کا آج جلسہ عام، ورنگل گلابی رنگ میں تبدیل

چیف منسٹر اور دیگر قائدین کے بڑے بڑے کٹ آؤٹس، عوام اور قائدین کی شرکت کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات

ورنگل۔ /26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل کے علاقہ پرکاش ریڈی پیٹ ہنمکنڈہ میں آج منعقد ہونے والے ٹی آر ایس کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اس جلسہ میں چیف منسٹر کے سی آر کا خصوصی خطاب ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، ہریش راؤ اور دیگر وزراء نے جلسہ گاہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا، شہر ورنگل گلابی رنگ میں تبدیل ہوچکا ہے ، شہر کے تمام راستوں پر ٹی آر ایس پارٹی کے گلابی جھنڈے اور کٹ آؤٹس سے بھرپور، شہر ورنگل میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر خوش آمدید کی کمانیں لگائی گئی ہیں۔ جلسہ عام میں شرکت کیلئے عوام میں جوش و خروش ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں میں جشن کا ماحول ہے۔ جلسہ گاہ میں 2 اسٹیج لگائے گئے ہیں ایک بڑے اسٹیج سے چیف منسٹر کا خصوصی خطاب ہوگا اور اس کے بائیں جانب ایک اور اسٹیج نصب کیا گیا ہے جہاں پر دوپہر سے ہی ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ میڈیا گیلری کا الگ انتظام کیاگیا ہے۔ پرکاش ریڈی پیٹ میں منعقدہونے والے جلسہ میں پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ اطراف کے علاقوں کے لوگ اور قائدین دھوپ کی تمازت سے بچنے کیلئے پانی کے فواروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ورنگل ضلع کے تمام ارکان اسمبلی جلسہ گاہ میں ریالیوں کی شکل میں داخل ہوں گے۔ ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ جلسہ کی تیاریوں کی راست نگرانی کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ میئر نریندر، ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT