Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کو شکست کا خوف، فہرست رائے دہندگان سے سٹلرس کے نام غائب

ٹی آر ایس کو شکست کا خوف، فہرست رائے دہندگان سے سٹلرس کے نام غائب

گریٹر حیدرآباد کانگریس صدر کی کار کردگی پر عدم اطمینان، ششی دھر ریڈی کا بیان
حیدرآباد /10 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی ایم ششی دھر ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد کے مسائل پر جدوجہد کے لئے صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس ڈی ناگیندر دستیاب نہیں ہیں۔ آج انھوں نے اسٹیٹ الیکشن کمیشن پہنچ کر چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی اور ووٹر لسٹ سے ناموں کے اخراج کی شکایت کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کا موقف انتہائی کمزور ہے، لہذا شکست سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف بہانہ بناکر گریٹر حیدرآباد کے بلدی انتخابات کو ٹالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ ہائی کورٹ نے جاریہ سال کے اواخر تک انتخابات کرانے کی تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کے اطراف رہنے والے آندھرا اور رائلسیما کے لوگوں کے نام بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے خارج کئے جا رہے ہیں، جس کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے اور چیف الیکٹورل آفیسر سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بلدی انتخابات سے قبل کل جماعتی اجلاس طلب کریں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بار بار الیکشن کمیشن کو ٹی آر ایس کی سازش سے واقف کرا رہی ہے، تاہم کمیشن کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ آزادانہ اختیارات کا حامل الیکشن کمیشن ٹی آر ایس کے دباؤ میں ہے، اسی وجہ سے ووٹر لسٹ سے ناموں کے اخراج پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس ڈی ناگیندر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ناگیندر شہر کے مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے کسی کو بھی دستیاب نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT