Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کو غنڈہ گردی کے خلاف انتباہ : ڈی ناگیندر

ٹی آر ایس کو غنڈہ گردی کے خلاف انتباہ : ڈی ناگیندر

حملہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے گورنر کے تیقن پر اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق ریاستی وزیر و صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی ڈی ناگیندر نے ٹی آر ایس کو غنڈہ گردی کے خلاف انتباہ دیا ۔ محبوب نگر ضلع پرجا پریشد واقعہ کی تحقیقات کرانے گورنر کے تیقن پر اظہار تشکر کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ڈی ناگیندر نے کہا کہ ٹی آر ایس کا جمہوریت پر ایقان نہیں ہے ۔ غنڈہ گردی کے ذریعہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ سے استفسار کیا کہ منتخب عوامی نمائندوں پر حملہ کرنا کیا سنہرا تلنگانہ ہے ۔ انہوں نے محبوب نگر میں ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی مسٹر بلراج کی جانب سے کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر رام موہن ریڈی پر تھپڑ رسید کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ غنڈہ گردی یہیں تک ختم نہیں ہوئی حملہ کرنے والے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر کیمپ آفس پر احتجاج کیا اور راج بھون پہونچکر گورنر سے نمائندگی کی ہے اور آج تلنگانہ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے ۔ گورنر نرسمہن نے اس واقعہ کی تحقیقات کرانے کا تیقن دیا ہے جس پر وہ گورنر سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ مسٹر ڈی ناگیندر نے کہا کہ وہ اور کانگریس کے دوسرے قائدین اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔ مگر ہماری تہذیب اور پارٹی کے اصول اسکی اجازت نہیں دیتے ۔ ٹی آر ایس پارٹی ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کرے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ اقتدار صرف کے سی آر ارکان خاندان کے اردگرد گھوم رہا ہے ۔ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ٹی آرایس حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT