Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کو پلینری سیشن کے انعقاد کی اجازت

ٹی آر ایس کو پلینری سیشن کے انعقاد کی اجازت

ریاستی وزیر کے ٹی آر کو چیف الکٹرول آفیسر کا مکتوب موصول
حیدرآباد۔/22اپریل، ( سیاست
نیوز) الیکشن کمیشن نے ٹی آر ایس کو 27 اپریل کو ہونے والے پلینری سیشن کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف الکٹورل آفیسر نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو مکتوب روانہ کیا۔ ٹی آر ایس کی جانب سے چیف الیکٹورل آفیسر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پالیرو اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے پس منظر میں پلینری کے انعقاد کے بارے میں استفسار کیا تھا۔ ضلع کھمم کے پالیرو اسمبلی حلقہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اور ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے مکتوب میں شرائط کے ساتھ ٹی آر ایس کو پلینری سیشن اور جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ سیشن کے تمام انتظامات پارٹی کو پورے کرنے ہوں گے اور کوئی سرکاری مشنری کا استعمال نہ کیا جائے۔ وزراء اور چیف منسٹر تقریب میں سرکاری حیثیت سے شریک نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پلینری سیشن کی اجازت پر پارٹی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران پارٹی نے پلینری سیشن کی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔ سیشن کے انعقاد کے سلسلہ میں ہر ضلع میں قائدین عطیات جمع کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تاحال پارٹی کو لاکھوں روپئے بطور عطیہ وصول ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT