Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی اسکیمات سے سینکڑوں افراد کو فائدہ

ٹی آر ایس کی اسکیمات سے سینکڑوں افراد کو فائدہ

اسکیمات سے متاثرہ افراد کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔19جولائی (سیاست نیو ز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے کامیاب اقتدار اور چیف منسٹر تلنگانہ کی سرپرستی میںریاست کے کروڑوں افراد کی بہبود کیلئے متعارف کی جانے والی مختلف اسکیمات سے متاثر ہو کر ٹی آر ایس وی کے ریاستی سیکریٹری نوین گوڑ کی قیادت میں طلباء کی بڑی تعداد نے ٹی آر ایس وی میں شرکت کی۔جناب محمد محموعلی نے اس موقع پر ٹی آر ایس وی کی جانب سے حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات پر مشتمل ایک کتاب کی بھی رسم اجراء انجام دی۔ نائب وزیر اعلی نے طلباء کاٹی آر ایس وی میں خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے پارٹی میں شامل ہونے سے ٹی آر ایس کے ہاتھ مضبوط ہوں گے اور اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی میں تبدیل کرنے کا کام مزید آسان ہوگا۔ ٹی آر ایس نے ریاست میں کئی فلاحی اسکیمات متعارف کروائیں جن سے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام استفادہ کرہے ہیںاور ان اسکیمات میںڈبل بیڈ روم فلیٹس ، آسرا پنشن اسکیم ، پانچ روپئے میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے بالخصوص مسلمانوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ووٹ بنک کی طرح استعمال کئے جانے والے اس طبقے کی زبوں حالی کو محسوس کرتے ہوئے چیف منسٹر نے اقتدار میں آتے ہی اس طبقے کے نو نہالوںاور نوجوانوںکو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ریسڈنشل اسکولس کا قیام ، اسکالر شپ، فیس ریمبرسمنٹ کے علاوہ اعلی تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلباء کیلئے اوورسیز اسکالرشپ جیسی اسکیمات متعارف کیں توبے روزگار افراد کو خود روزگار بنانے کی غرض سے ان میں مفت آ ٹو تقسیم کئے گئے تا کہ وہ خود کفیل بن کر اپنے خاندا ن کی کفالت کر سکیں علاوہ ازایں اس طبقے میں غریب مسلم لڑکیوں کی شادی بہت بڑا مسئلہ تھی اپنی لڑکیوں کی شادی کیلئے پریشا ن والدین کی تکلیف کو سمجھتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ نے مستحق لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک اسکیم متعارف کروائی جس کے تحت 75 ہزار روپئے لڑکی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جا تے ہیں۔نوین گوڑ نے نائب وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تیار کردہ کتاب کے ذریعے وہ عوام میںحکومت تلنگانہ کی کارکردگی کے متعلق شعور بیدار کریں گے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد محمداعظم علی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT