Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی فلاحی کاموں سے بلا مذہب و ملت ہر کوئی معترف : محمد محمود علی

ٹی آر ایس کی فلاحی کاموں سے بلا مذہب و ملت ہر کوئی معترف : محمد محمود علی

عوام کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، حیات حسین حبیب کے سی آر سیوا دلم گریٹر حیدرآباد کے نائب صدر منتخب
حیدرآباد۔15فبروری(راست)اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے جناب حیات حسین حبیب نے اپنے سینکڑوں حامیو ںکے ہمراہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی میںشمولیت اختیار کرلی او رانہیں کے سی آر سیوا دلم گریٹر حیدرآباد کا نائب صدر بھی منتخب کیاگیا ہے ۔ نائب وزیراعلی تلنگانہ الحاج محمد محمودعلی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر کے سی آر سیوا دلم کے ریاستی صدر محمد امیر کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائدین بھی موجود تھے ۔ جناب محمد محمودعلی نے پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے والوں کو تاکید کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ انہوںنے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی مثال پیش کی اور کہاکہ ہمیں اپنے محبوب قائد سکیولر زم کے علمبردار چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد حیات بنانا چاہئے۔ آج ہر سیاسی پارٹی اوررضاکارانہ تنظیمو ں کو چھوڑ کر ہر عمر کے لوگ ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کررہے ہیںکیونکہ مذکورہ لوگوں نے دیکھا کہ پچھلے ساٹھ سالوں میںجن فلاحی کاموں کو نظر انداز کیاجاتارہا ہے انہیں اندرون تین سال حکومت تلنگانہ نے پورے کئے۔حیات حسین حبیب نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو مسلم تحفظات کے ضمن میں اپنے وعدے کو عملی جامہ ضرور پہنائیںگے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT