Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کی کامیابی پر جشن

ٹی آر ایس کی کامیابی پر جشن

اوٹکور ۔ 10فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوٹکور کے ٹی آر ایس پارٹی ارکان نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس حیدرآباد کی شاندار کامیابی پر اوٹکور میں جشن مناتے ہوئے ٹاؤن پریسیڈنٹ اقلیتی سیل محمد رفیع بنڈہ ‘ محمود ‘ فاروق گڑھی نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کو مبارکباد دی اور کہاکہ کامیابی کا سہرا کے ٹی آر کے سرجاتاہے ۔ ان قائدین نے مزید کہاکہ جی ایچ ایم سی حیدرآباد میں انتخابات کے موق عپر سیاست کے نامور اور سینئر صحافی مبشر الدین خرم پر کئے گئے حملہ کو ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔ انہوں نے مجلسی قائدین سے کہاکہ حیدرآباد مںی پیش آئے حملہ کو جمہوریت کا قتل بتایا ۔ انہوں نے مجلسی قائدین سے کہا کہ صحافت پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔انہوں نے ریاست تلنگانہ حکومت سے اپیل کی کہ انتخابات کے دن پیش آنے والی حرکتوں پر سخت نوٹ لیتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ماضی میں اس قسم کے واقعات کا تدارک ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT