Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی کامیابی پر شمس آباد میں جشن

ٹی آر ایس کی کامیابی پر شمس آباد میں جشن

شمس آباد ۔ 6 فبروری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی شاندار کامیابی پر شمس آباد میں جشن منایا گیا اور آتش بازی کی گئی۔ ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس مائناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے فلاحی اسکیمات و دیگر اسکیمات سے عوام کو فائدہ پہنچایا اور انتخابات میں پارٹی کو فائدہ ہوا۔ حیدرآباد کی ترقی اب ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی ہوگی۔ عوام نے پارٹی پر بھروسہ کیا اس کی تکمیل کی جائے گی۔ پارٹی نے 99 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو خاموش بٹھا دیا۔ پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والوں کیلئے نتائج ہی بہتر جواب ہیں۔ اس موقع پر سریدھر، شیخ محمد، سریش، رمیش، راجندر گوڑ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT