Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے کے ٹی آر کا دعویٰ مضحکہ خیز : ریونت

ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے کے ٹی آر کا دعویٰ مضحکہ خیز : ریونت

حیدرآباد ۔ 14ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے کارگذار صدر اے ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس قائدین پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور انحراف ( دل بدلی) کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ریونت ریڈی نے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر انتہائی شرمناک ہے کہ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ‘ انحراف کو جائز قرار دیتے ہوئے یہ دلیل پیش کررہے ہیں کہ پہلے بھی کئی سیاسی قائدین اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے رہے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو 70 نشستوں  پر کامیابی حاصل ہونے سے متعلق وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور سوال کیا کہ شہر میں ٹی آر ایس اگر واقعی طاقتور ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ٹی آر ایس قائدین شہر کے تلگودیشم قائدین سے رجوع ہوتے ہوئے انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس کے انتخابی منشور کا حوالہ دیتے ہوئے دریافت کیا کہ ٹی آر ایس حکومت آیا اپنا ایک بھی وعدہ پوری کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT