Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے اندر اِنتشار : بی جے پی

ٹی آر ایس کے اندر اِنتشار : بی جے پی

حیدرآباد۔ 20 اپریل (آئی این این) بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ اگرچیکہ ان کی پارٹی بی جے پی ایک قومی پارٹی ہے، وہ کسی دوسری پارٹی کے داخلی اُمور میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کرتی ہے، لیکن مقامی سطح پر جو سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹی آر ایس کے اندر اختلافات میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی انتشار کا شکار ہورہی ہے۔ حکمراں پارٹی کے ارکان خاندان کی جانب سے جو بیانات سامنے آئے ہیں، ان پر بی جے پی کی قریبی نظر ہے۔ ہم روزانہ بیانات پڑھ رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کے خاندان کا ہر رکن مختلف جلسہ عام میں مختلف بیان دے رہا ہے۔ ان جلسوں میں اہم لیڈر کی غیرحاضری بھی شک و شبہ کو تقویت دے رہی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے بھانجے وزیر آبپاشی ہریش راؤ ان جلسہ عام سے غیرحاضر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT