Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے فلاحی اسکیمات سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار

ٹی آر ایس کے فلاحی اسکیمات سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار

دسمبر تک ریاست کے ہر گھر کو پانی سربراہ ہوگا : پرکاش گوڑ
شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد منڈل میں مشن بھگیراتا کے تحت چار کروڑ روپیوں کے ذریعہ واٹر ٹینکس کا سنگ بنیاد راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں عمل میں ایا ۔ کواگوڑہ میں 90 لاکھ 70 ہزار روپئے ، نرکھوڈہ میں ایک کروڑ بائیس لاکھ اسی ہزار ، شودرگوڑہ میں 45 لاکھ 60 ہزار ، نناجپور میں 58 لاکھ دس ہزار ، کویلی گوڑہ میں 28 لاکھ ، رافجاپور میں 60 لاکھ اور رافجاپور تانڈہ میں 21 لاکھ 75 ہزار روپیوں کے ذریعہ واٹر ٹینکس کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ شمس آباد منڈل میں پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے چار کروڑ سے زائد رقم منظور ہوئی اور ایک ہفتہ میں مزید فنڈس کے ذریعہ دیگر مواضعات میں بھی بہت جلد حل کیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر روزانہ ایک نئے بیانات دے رہی ہے ۔ 2019 انتخابات میں ٹی آر ایس دوبارہ اقتدار پر آئے گی اور اپوزیشن کا مکمل صفایا ہوجائے گا ۔ نیشنل ہائی وے شمس آباد میں پیدل راہروؤں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے فٹ بریج قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے لیے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی عہدیداروں سے بات کر کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں چکلہ ایلیا منڈل صدر ، ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر ، چندرا ریڈی ، وینکٹیش گوڑ ، دنڈو استاری ، شیخ محمد ، دیپا ، سرینواس گوڑ ، محمد سلیم ، وینکٹ ریڈی ، راجندر گوڑ ، ملیش ، کے سرینواس ، ٹلو ، سریدھر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT